26 اپریل، 2014، 1:48 PM

بحرین

بحرین میں 400 انقلابی سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال /حکومت کی بربریت جاری

بحرین میں 400 انقلابی سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال /حکومت کی بربریت جاری

مہر نیوز/ 26 اپریل / 2014 ء : بحرین میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والی اپوزيشن تنظیموں کے 400 سیاسی قیدیوں نے بحرین کے امریکہ نواز بادشاہ کے ظلم و ستم کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والی اپوزيشن تنظیموں کے 400 سیاسی قیدیوں نے بحرین کے امریکہ نواز بادشاہ کے ظلم و ستم  کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کردی ہے۔ بحرین کی اپوزیشن سے وابستہ تنظیم الوفاق  نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں 400 سیاسی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی ہے۔ الوفاق نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت سیاسی قیدیوں کو اذیت و آزار پہنچا رہی ہے اور ان کی توہین اور تحقیر کررہی ہے اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت کے عمال سیاسی قیدیوں کے بال کاٹ کر اور ان کے سامنے ان کے مذہبی مقدسات کی توہین  کرکےان کی تحقیر کررہے ہیں۔

الوفاق کے مطابق سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ نے ریڈکراس اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی حکومت کو سیاسی قیدیوں پر ظلم و ستم کرنے سے باز رکھیں۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت کے ظلم و ستم میں سعودی عرب کی حکومت بھی شامل ہے جس نے بحرینی عوام کی جمہوری تحریک کو دبانے کے لئے اپنے ہزاروں فوجی بحرین میں تعینات کررکھے ہیں۔

News ID 1835443

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha